موضوعات برائے زمرہ ‘حیاتہ الصحابہ (رضوان اللہ علیہم اجمعین)’

حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ

Aug
22

وہ پاکیزہ رو، خوش شکل، لاغر اندام اور سبک رفتار شخصیت کے مالک تھے۔ انہیں دیکھ کر آنکھوں کوراحت ملتی اور ان سےمل کر روح کو سکون اور دل کو قرار میسر آتا تھا۔ علاوہ ازیں وہ بے حد خوش اخلاق منکسر المزاج اور شرم وحیاکےپیکرتھے۔ لیکن جب کوئی سخت معاملہ پیش آتا یاکوئی کٹھن گھڑی سامنے آتی تو وہ ایک بپھرے ہوئے شیر کی مانندنظرآتے۔ وہ رونق و صفائی اور تیزی اور کاٹ میں تلوار کی دھار کے مشابہ تھے۔ یہ امت محمّدیہ ﷺ کے امین حضرت ابوعبیدہ عامر بن عبداللہ بن جراح فہری قریشی ہیں۔حضرت عبداللہ بن عمرؓ ان کی تعریف کرتے ہوئےکہتے ہیں: (more…)

تبصرہ کریں

کاتبینِ پیغمبرِ اعظم ﷺ— ایک تعارف 2

Aug
05

۲۱ حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ:

آپ مشہور صحابی ہیں، آپ کا سلسلہٴ نسب یہ ہے: خزیمہ بن ثابت بن الفاکہ بن ثعلبہ بن ساعدہ بن عامر بن عیان بن عامر بن خطمہ بن جشم بن مالک بن اوس انصاری اویسی۔

آپ سابقین اولین مسلمانوں میں سے ہیں، تاریخ و سیر کی کتابوں میں آپ کے فضائل ومناقب بڑی کثرت سے مرقوم ہیں۔

کاتبِ وحی حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: مصاحف کی کتابت کے وقت ہم کو ”سورہٴ احزاب“ کی آیت (۳۳) مِنَ الموٴمنینَ رجالٌ صَدَقُوا مَا عَاھَدُوا اللّٰہَ عَلَیْہ الخ۔ حضرت خزیمہ بن ثابت سے ملی، جن کی شہادت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو شہادتوں کے برابر قرار دیا تھا۔

اس سے آپ کے کاتبِ وحی ہونے کی اچھی طرح وضاحت ہو جاتی ہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے: الاصابہ ۱/۴۲۵ بحوالہ کاتبینِ وحی ص۱۷۵، ۱۷۷) (more…)

تبصرہ کریں

کاتبینِ پیغمبرِ اعظم ﷺ— ایک تعارف 1

Aug
05

از: مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

اسلام آخری مذہب ہے، قیامت تک دوسرا کوئی مذہب نازل ہونے والا نہیں ہے، اس دین کی حفاظت و صیانت کا سہرا صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سر ہے، صحابہ کی برگزیدہ جماعت نے اسلام کی بقا اور اس کے تحفظ کے لیے جان و مال کو قربان کیا، انھیں کے خونِ جگر سے سینچے ہوئے درخت کا پھل آج ہم سب کھا رہے ہیں، انہوں نے دین کو اس کی صحیح صورت میں محفوظ رکھنے کا جتن کیا، ان کی زندگی کا ہر گوشہ اسلام کی صحت و سلامتی کی کسوٹی ہے، جو لوگ صحابہٴ کرام سے جتنا قریب ہیں، وہ دین سے اتنا ہی قریب ہیں، اور جو لوگ جتنا اس جماعت سے دورہوں گے؛ ان کی باتیں اُن کا نظریہ، اُن کا عقیدہ اور اُن کا عمل اتنا ہی دین سے منحرف ہوگا۔ (more…)

تبصرہ کریں

امیر المومنین، امام المتقین، قاتل المشرکین، خلیفۂ راشد وعادل سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ

Aug
21

شجرۂ نسب:

آپ کا شجرۂ نسب والد کی طرف سے یوں ہے۔

علی بن عبدمناف(ابوطالب) بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف۔ ماں کی طرف سے علی بن فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبدمناف ۔ آپ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے چچا زاد بھائی ہیں۔ عبدمناف کی اولاد بہت تھی۔ اسبابِ معاش بہت کم، اس لیے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے علی کو چچا سے مانگ لیا کہ اس کی تربیت وتعلیم اور پرورش کا میں کفیل ہوں۔ ابوطالب نے بخوشی بیٹا دے دیا۔ جسے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے پالا پوسا، پروان چڑھایا، قلبِ علی کو نورِ ایمان سے منور کیا، علم وعمل کی نعمتوں سے مالا مال کیا، داماد بنایا اور ’’اقضیٰ ھم علّی‘‘ کے منصبِ جلیلہ پر فائز کیا۔

کنیت:

آپ کو ابوالحسن ابو تراب کی کنیت سے یاد کیا جاتا ہے اور ایک غیر مشہور کنیت آپ کی ابوالقاسم الہاشمی بھی ہے۔

(more…)

تبصرہ کریں

یار غار، لمحات زندگی

May
29

اس فقید المثال شخصیت کی زندگی کو – جو اس آب گل میں رسول اللہ … سے صرف دو ڈھائی سال بعد آنکھیں کھولتی ہے، بچپن سے ہی یارانہ ہوجاتا ہے، فطرت کی سلامتی، وراستبازی کی وجہ سے تجارتی اسفار میں ساتھ رہتا ہے، اور جب نوزائیدہ اسلامی مملکت کی داغ بیل پڑتی ہے کہ وزیر معتمد، ومشیر خاص ثابت ہوتے ہیں- علامہ اقبال نے اس طرح سمیٹ کر رکھ دیاہے

پروانے کو چراغ ہے بلبل کو پھول بس

صدیق کے لیے ہے خدا کا رسول بس

(بانگ درا) (more…)

تبصرہ کریں

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کا خاندان نسب اور نسبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم

Apr
11

جس مسلمان نے مجھے دیکھا اُسے آگ نہیں چھوئے گی بلکہ جس نے میرے دیکھنے والوں کو دیکھا اُن کو بھی نہیں چھوئے گی۔ لَا تَمَسُّ النَّارُ مُسْلِماً رَأٰنِیْ أَوْ رَأیٰ مَنْ رَأٰنِیْ۔الحدیث۔ استاد بزرگوار علامہ سید نور الحسن بخاری رحمہ اللہ (سرپرست تنظیم اہل السنت پاکستان، ملتان) بیان فر ما رہے تھے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اپنے صحابہ کو نبی کے مقام پر کھڑا کر دیا کہ جو مجھے دیکھے اُسے تو ہے ہی اور جو میرے دیکھنے والوں کو دیکھے اُسے بھی، آگ نہیں چھوئے گی۔ نبی نے تو جہنم کی آگ سے حفاظت کا اعلان کر دیا اور اللہ نے تمام اصحاب رسول علیہ السلام کا داخلہ جنت پکا کر دیا۔ وَ کُلاًّ وَعَدَ اللّٰہ الَْحُسْنٰی۔صحابہ سارے جنتی۔۔۔ اب کسی کو ان کے ایمان میں شک ہو تو وہ اپنے ایمان کی خیر منائے۔ (more…)

تبصرہ کریں

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ

Feb
26

نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک جلیل القدر صحابی حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ (more…)

تبصرہ کریں

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ

Feb
26

 عظیم صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ (more…)

تبصرہ کریں

حضرت امّ رومان رضی اللہ عنہا

Feb
26

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ محترمہ کا مختصر تذکرہ (more…)

تبصرہ کریں

حضرت وہب رضی اللہ عنہ

Feb
26

نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم  کے ایک جانثار  صحابی کا تذکرہ (more…)

تبصرہ کریں