موضوعات برائے زمرہ ‘سوانح حیات’

ایک کم یاب اور نادر تحریر !

Oct
24

شیخ الہند، حضرت مولانا محمود حسنکے مختصر اور نادر حالات
شیخ الاسلام، حضرت مولانا سیدحسین احمد مدنی کے قلم سے

فطرت انسانی نے جو جو عجائب وغرائب اس عالم شہادت میں ظاہر کئے ہیں ان میں سے یہ امر بھی ہے کہ انسان کو اپنے محبوب کے بڑے سے بڑے عیوب بھی نظر نہیں آتے، آنکھیں فقط اس کے محاسن اور کمالات کو دیکھتی ہیں اور نہ صرف معمولی نظر سے یکھتی ہیں،بلکہ غیر معمولی طریقہ پر چھوٹی سی چھوٹی فضیلت محب اور دلدادہ کی نظر میں پہاڑ کی طرح دکھائی دیتی ہے، اس کے لئے مدائح اور محامد کے طور پر اور مبالغہ سے بھرے ہوئے قصائد وخطب بھی بہت کم معلوم ہوتے ہیں، دُھواں دھار تقاریربھی اس میدان میں رائی کے دانہ سے چھوٹی دکھائی دیتی ہیں۔برعکس اس کے دشمن اور مبغوض کے جملہ کمالات خواہ وہ کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوں، آنکھوں کے سامنے بھی نہیں پڑتے، اس کے فقط عیوب دکھائی دیتے ہیں، اور یہ بھی نہیں کہ فقط واقعی عیوب دکھائی دیں، بلکہ جس طرح سبز عینک سے تمام اشیا سبز ہی سبز نظر آتی ہیں، اسی طرح بغض وعداوت کی آنکھ حقیقی کمالات اور واقعی فضائل کو بھی معائب ہی کے رنگ میں دیکھتی ہے، کسی واضح سے واضح کمال کا اقرار کرنا عدو اور حاسد کو پہاڑ اٹھالینے سے زیادہ ترگراں معلوم ہوتا ہے، اس کے محامد اور مدائح کے سننے اور دیکھنے سے نہایت ہی زیادہ کلفت اور دل تنگی پیش آتی ہے۔ ولنعم ما مثل: (more…)

تبصرہ کریں

حاجی امدادالله مہاجر مکی رحمتہ اللہ علیہ

Nov
11

انیسوی صدی عیسوی، ملک وملت کے جن جن ممتاز اور عظیم المرتبت شخصیتوں پر فخر کر سکتی ہے ان ہی میں سے ایک مایہ ناز شخصیت حضرت حاجی حضرت امداد الله مہاجر مکی نور الله مرقدہ کی ہے ۔ (more…)

تبصرہ کریں

عامر بن عبدالله

Nov
11

حضرت عمر کا دو رخلافت ہے ، ابھی بڑے بڑے صحابہ کرام اور تابعین عظام کی جماعت موجود ہے ، خلیفہ المسلمین حضرت عمر  کے حکم سے بلاد عجم میں ایک شہر کی داغ بیل ڈالی گئی ہے جس کو بصرہ کے نام سے جانا جاتا ہے، بصرہ بلاد عجم میں ایک فوجی چھاؤنی، دعوت کا مرکز او رمنبع نور وہدایت کی حیثیت سے آباد کیا گیا ہے ۔ (more…)

ایک تبصرہ

اکابر علمائے دیوبند اتباع شریعت کی روشنی میں

Oct
03

شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا مہاجر مدنی رحمتہ اللہ علیہ کی خوبصورت  تالیف اکابر علمائے دیوبند  اتباع شریعت کی روشنی میں (more…)

تبصرہ کریں

المامون

Jul
17

المامون (more…)

تبصرہ کریں

سیرتِ نعمان

Jul
17

سیرتِ نعمان (more…)

تبصرہ کریں

سیرت عمر بن عبدالعزیز

Jun
14

سیرت عمر بن عبدالعزیز (more…)

تبصرہ کریں