موضوعات برائے زمرہ ‘سیرت النبی صلى الله عليه وسلم’

رسول اکرم صلى الله عليه وسلم کی سماجی زندگی

Feb
19

تاریخ عالم میں اگر کوئی ایسی ہستی تلاش کی جائے جس کی پوری زندگی پورے اعتماد کے ساتھ محفوظ ہو، جس کی سیرت انسانی سماج کے ہر فرد کے لیے رہنمائی رکھتی ہو، جس کی حیات طیبہ کو ہر شعبہٴ زندگی کے لیے ایک بہترین آئیڈیل کے طور پر پیش کیاجاسکے یعنی ایسی ہستی جس میں جامعیت، کاملیت اور تاریخیت اپنے پورے جمال وجلال کے ساتھ جلوہ گر ہو، تو ہزارہا برس کی طویل انسانی تاریخ میں صرف ایک ہستی ایسی ملے گی اور وہ ہوگی فخر کائنات سید الانبیاء محمد عربی صلى الله عليه وسلم کی، جس کے مثل نہ تو اس سے پہلے کوئی ہستی عالم وجود میں آئی اور نہ آئندہ ایسی جامعیت، کاملیت اور تاریخیت کے اوصاف کسی انسانی وجود کو نصیب ہوسکیں گے۔ (more…)

تبصرہ کریں

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم اخلاق و کردار

Jan
31

از: (مولانا) شیر محمد امینی

جب سے انسان اس دنیا میںآ باد ہوا ہے اس وقت سے آج تک ہر دور میں کسی نہ کسی خطے میں کوئی انسان ایسا ضرور پیداہوتا رہا ہے جس نے انسانوں کو سیرت و کردار کی تعمیر کی دعوت دی اور اخلاق و اعمال کی درستگی کا درس دیا۔ ان اخلاقی رہنماؤں نے ہمیں بنیادی انسانی صفات پر قائم رہنے، حیوانوں سے ممتاز زندگی گزارنے اور بلند ترین اخلاقی صفات اپنے اندر پیدا کرنے کی تعلیم دی۔ ان ہی رہنماؤں میں سے ایک مقدس و پاک ذات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جزیرہ نمائے عرب میں اس وقت پیداہوئے جب پورا عرب شدید اخلاقی بحران کا شکار تھا اور دنیائے انسانیت میں عجیب ہیجان سا برپا تھا۔ اخلاقی اصول بے محابا توڑے جارہے تھے اور انسانیت کی برسرعام تذلیل کی جارہی تھی۔ انسان سیرت و کردار کی تعمیر سے غافل اور عزت و ناموس کی تخریب کاری میں مشغول تھا۔ (more…)

تبصرہ کریں

سیرت النبی صلى الله عليه وسلم کی ایک جھلک

Jan
31

رسولِ کائنات، فخرِ موجودات محمد عربی صلى الله عليه وسلم کو خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوئہ حسنہ بنایاہے اور آپ صلى الله عليه وسلم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے۔ محسن انسانیت صلوات اللہ علیہ وسلامہ کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کے لیے شعار ومعیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیرة النبی صلى الله عليه وسلم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے یومِ ولادت سے لے کر روزِ رحلت تک کے ہر ہر لمحہ کو قدرت نے لوگوں سے محفوظ کرادیا ہے آپ صلى الله عليه وسلم کی ہر ادا کو آپ صلى الله عليه وسلم کے متوالوں نے محفوظ رکھاہے اور سند کے ساتھ تحقیقی طور پر ہم تک پہنچایا ہے، لہٰذا سیرة النبی صلى الله عليه وسلم کی جامعیت و اکملیت ہر قسم کے شک و شبہ سے محفوظ ہے دنیائے انسانیت کسی بھی عظیم المرتب ہستی کے حالات زندگی، معمولات زندگی، انداز و اطوار، مزاج و رجحان، حرکات و سکنات، نشست و برخاست اور عادات وخیالات اتنے کامل ومدلل طریقہ پر نہیں ہیں جس طرح کہ ایک ایک جزئیہ سیرة النبی صلى الله عليه وسلم کا تحریری شکل میں دنیا کے سامنے ہے یہاں تک کہ آپ سے متعلق افراد اور آپ صلى الله عليه وسلم سے متعلق اشیاء کی تفاصیل بھی سند کے ساتھ سیرت و تاریخ میں ہر خاص و عام کو مل جائیں گی۔ (more…)

تبصرہ کریں

نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی تریسٹھ سالہ حیات طیبہ پرایک مختصر نظر

Feb
26

امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش یتیمی کی حالت میں واقعہ فیل کے تقریباً پچاس دن بعد مشہور قول کے مطابق ۱۲/ربیع الاول مطابق ۲۰/اپریل ۵۷۱ء بروز پیر موسم بہار میں ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد اور والدہ نے خواب میں ایک فرشتے سے بشارت پاکر احمد رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین دن تک اپنا دودھ پلایا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابولہب کی باندی ثویبہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چند دن دودھ پلایا، (more…)

تبصرہ کریں

گستاخئی رسول کی سزا اور گستاخوں کا انجام

Feb
16

جناب نبی کریم صلی الّٰلہ علیہ وسلم کے فیصلے عمومی قوانین سے بڑھ کرہیں کہ شریعت کا درجہ رکھتے ہیں۔ آپ کی رسالت و نبوت پر ایمان اور آپ کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی طرح فرض ہے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ادنیٰ توہین بھی ایمان سے محرومی کا ذریعہ ہے اور ایسے مجرم کے لیے بڑی سے بڑی سزا بھی ناکافی ہے۔

(more…)

تبصرہ کریں

رحمتہ للعلمین صلی اللہ علیہ وسلم کے تین حقوق

Feb
16

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کی سیرت پر مختصرا  صرف تین حقوق  تحریر ہیں  مصنف مفتی محمد ولی زاری صاحب کے قلم سے (more…)

تبصرہ کریں

اولادِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مختصر تعارف

Sep
15

حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اولاد کا مختصر تعارف  مولانا محمد ندیم قاسمی کے قلم سے (more…)

تبصرے 2

حیاتُ الانبیاء

Sep
08

اہلسنت والجماعت کے متفقہ عقیدہ مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک  مختصر اور جامع کتاب معہ تصدیقات اکابر علماء تالیف حضرت امام الحافظ ابی بکراحمد بن الحسین البیہقی رحمتہ اللہ علیہ  متوفی 758 ہجری (more…)

تبصرہ کریں

سیرت النبی صلى الله عليه وسلم کی ایک جھلک

Aug
28

رسولِ کائنات، فخرِ موجودات محمد عربی صلى الله عليه وسلم کو خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوئہ حسنہ بنایاہے اور آپ صلى الله عليه وسلم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے۔ محسن انسانیت صلوات اللہ علیہ وسلامہ کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کے لیے شعار ومعیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیرة النبی صلى الله عليه وسلم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے یومِ ولادت سے لے کر روزِ رحلت تک کے ہر ہر لمحہ کو قدرت نے لوگوں سے محفوظ کرادیا ہے (more…)

ایک تبصرہ

حیاتِ انبیائے کرام علیہم السلام

Aug
25

حیاتِ انبیائے کرام علیہم السلام  پرمشتمل مفید نایاب اور علمی رسائل کا اردو ترجمہ ہے ۔ جس میں(1)  امام جلال الدین السّیوطی الشافعی  رحمتہ اللہ علیہ کا رسالہ “انباہُ الاذکیا فی حیاتِ الانبیا ء“  (2)امام ابی بکر  احمدبن الحسین الہبیقی الشافعی  رحمتہ اللہ علیہ  کا رسالہ  حیاتُ الانبیاء  ارو  امام بارزی رحمتہ اللہ علیہ کا فتوی  شامل ہیں (more…)

تبصرہ کریں