محسنہ انسانیت

Nov
02

ماں کے حقوق اور احترام  میں  لکھی گئی کتاب ۔۔۔ از قطب الاقطاب حضرت مولانا قاضی محمد زاہدالحسینی رحمتہ اللہ علیہ مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

ماہنامہ نوائے احناف شمارہ نمبر 4 جلد نمبر 1

Aug
24

خانقاہ مدنی اٹک سے شائع ہونے والا جمعیتہ احناف دیوبند کا ترجمان مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

ماہنامہ نوائے احناف شمارہ نمبر 3 جلد نمبر 1

Aug
24

خانقاہ مدنی اٹک سے شائع ہونے والا جمعیتہ احناف دیوبند کا ترجمان مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

امیر المومنین، امام المتقین، قاتل المشرکین، خلیفۂ راشد وعادل سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ

Aug
21

شجرۂ نسب:

آپ کا شجرۂ نسب والد کی طرف سے یوں ہے۔

علی بن عبدمناف(ابوطالب) بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف۔ ماں کی طرف سے علی بن فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبدمناف ۔ آپ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے چچا زاد بھائی ہیں۔ عبدمناف کی اولاد بہت تھی۔ اسبابِ معاش بہت کم، اس لیے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے علی کو چچا سے مانگ لیا کہ اس کی تربیت وتعلیم اور پرورش کا میں کفیل ہوں۔ ابوطالب نے بخوشی بیٹا دے دیا۔ جسے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے پالا پوسا، پروان چڑھایا، قلبِ علی کو نورِ ایمان سے منور کیا، علم وعمل کی نعمتوں سے مالا مال کیا، داماد بنایا اور ’’اقضیٰ ھم علّی‘‘ کے منصبِ جلیلہ پر فائز کیا۔

کنیت:

آپ کو ابوالحسن ابو تراب کی کنیت سے یاد کیا جاتا ہے اور ایک غیر مشہور کنیت آپ کی ابوالقاسم الہاشمی بھی ہے۔

مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

ماہنامہ نوائے احناف شمارہ نمبر2 جلد نمبر 1

Aug
20

 خانقاہ مدنی اٹک سے شائع ہونے والا جمعیتہ احناف دیوبند  کا ترجمان مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

ماہنامہ نوائے احناف شمارہ نمبر 1 جلد نمبر 1

Aug
20

خانقاہ مدنی اٹک سے شائع ہونے والا جمعیتہ احناف دیوبند  کا ترجمان مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

صراطِ مُستقیم بیان : مولانا قاضی محمد ارشدالحسینی صاحب

Aug
20

تبصرہ کریں

ماہ رجب اور رسمِ کونڈا

Jun
12

رجب ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے حرمت والے مہینے قرار دیا ہے مگر بدقسمتی سے بعض لوگوں نے اس کی حرمت و فضیلت کو نظر انداز کرکے اس کے ساتھ کچھ ایسی رسمیں وابستہ کرلی ہیں جن کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں، انھیں رسموں میں سے ایک رسم ”رسم کونڈا“ بھی ہے جو اس مہینہ کی ۲۲/تاریخ کو منائی جاتی ہے۔

اس رسم کی حقیقت کیا ہے؟ اس کی ابتداء کب اور کیوں ہوئی؟ یہ ایک تفصیل طلب موضوع ہے جس کے پیچھے معاویہ دشمنی کی ایک پراسرار تاریخ ہے، اس کو سمجھنے کے لیے اس کے تاریخی پس منظر کو سمجھنا ضروری ہے۔

جاننا چاہیے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی پیشین گوئی کے مطابق آپ صلى الله عليه وسلم کی وفات کے کچھ ہی دنوں بعد فتنوں کا آغاز ہوگیا تھا، ایک طرف مدعیان نبوت کھڑے ہوگئے، دوسری جانب مانعین زکوٰة کا فتنہ سامنے آیا۔ تیسری طرف منافقین نے اپنے بال وپر پھیلانے شروع کردئیے اور چوتھی سمت یہود ونصاریٰ نے اپنی اسلام مخالف سرگرمیاں تیز کردیں غرض اسلام چاروں طرف سے فتنوں کے گھیرے میں آگیا، اور دشمنانِ اسلام طرح طرح سے اسلام کو مٹانے کے درپے ہوگئے۔ مزید پڑھیں… »

ایک تبصرہ

ماہ رجب اور اس کی بدعات

Jun
12

 سال کے خاص مہینوں میں ایک خاص مہینہ ”رجب المرجب “ بھی ہے،اس مہینے کی سب سے پہلی خصوصیت اس مہینے کا ”اشھر حرم “میں سے ہونا ہے۔(صحیح البخاری،کتاب بدء الخلق،باب ماجاء فی سبع أرضین،رقم الحدیث:3197،دار طوق النجاة)

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:” ملتِ ابراہیمی میں یہ چار مہینے ادب واحترام کے تھے ،اللہ تعالی ٰ نے ان کی حرمت کو برقرار رکھا اور مشرکینِ عرب نے جو اس میں تحریف کی تھی اس کی نفی فرما دی“۔(معارف القرآن للکاندھلوی:431/3،بحوالہ حاشیہ سنن ابن ماجہ،ص:125) مزید پڑھیں… »

ایک تبصرہ

صحابہ کرام کے نقوش کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت

Jun
04

اشاعت اسلا م، کار تبلیغ ودعوت، اسلامی تعلیمات کو وسیع و رائج کرنے اور تعلیم قرآن وحدیث میں عظیم ملی وشرعی فریضہ کی ادائیگی میں جدوجہد، تگ و دو اور سعی پیہم کرنے والوں میں سب سے اعلیٰ، ارفع اور قائدانہ مقام طبقہٴ صحابہ کا ہے، اسلام کا کل کائنات میں پھیلا ہوا موجودہ عالمی منظر نامہ، وسیع دائرہ اسلام اور لامحدود جغرافیہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سنہری کوششوں، مخلصانہ کاوشوں، بے پناہ جدوجہد اور مساعی جمیلہ کی رہین منت ہے اور واقعہ یہ ہے کہ اسلامی تاریخ، اشاعت اسلام کے حوالے سے صحابہٴ کرام کے بنیادی رول، اساسی کردار اور قائدانہ جدوجہد کے تذکرہ کے بغیرمکمل ہی نہیں ہوتی بلکہ درحقیقت خود اسلامی تاریخ اس وقت تک اسلامی نہیں جب تک کہ وہ صحابہ کرام کے لافانی نقوش سے مملوء نہ ہو، اس بناء پر اشاعت اسلام کے حوالے سے تذکرئہ صحابہ تاریخ اسلام کا ایک لازمی عنصر اور لابدی عنوان ہوتا ہے، اشاعت اسلام میں صحابہ رضوان اللہ اجمعین کا دعوتی مقام، تبلیغی کردار اور ان کی ذاتی واجتماعی جدوجہد اور تگ ودو،تاریخ اسلام کا وہ اٹوٹ حصہ ہے جس کے بغیر اسلامی تاریخ کی معنویت مبہم بلکہ موہوم ہوجاتی ہے۔ مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں