یار غار، لمحات زندگی

May
29

اس فقید المثال شخصیت کی زندگی کو – جو اس آب گل میں رسول اللہ … سے صرف دو ڈھائی سال بعد آنکھیں کھولتی ہے، بچپن سے ہی یارانہ ہوجاتا ہے، فطرت کی سلامتی، وراستبازی کی وجہ سے تجارتی اسفار میں ساتھ رہتا ہے، اور جب نوزائیدہ اسلامی مملکت کی داغ بیل پڑتی ہے کہ وزیر معتمد، ومشیر خاص ثابت ہوتے ہیں- علامہ اقبال نے اس طرح سمیٹ کر رکھ دیاہے

پروانے کو چراغ ہے بلبل کو پھول بس

صدیق کے لیے ہے خدا کا رسول بس

(بانگ درا) مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کا خاندان نسب اور نسبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم

Apr
11

جس مسلمان نے مجھے دیکھا اُسے آگ نہیں چھوئے گی بلکہ جس نے میرے دیکھنے والوں کو دیکھا اُن کو بھی نہیں چھوئے گی۔ لَا تَمَسُّ النَّارُ مُسْلِماً رَأٰنِیْ أَوْ رَأیٰ مَنْ رَأٰنِیْ۔الحدیث۔ استاد بزرگوار علامہ سید نور الحسن بخاری رحمہ اللہ (سرپرست تنظیم اہل السنت پاکستان، ملتان) بیان فر ما رہے تھے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اپنے صحابہ کو نبی کے مقام پر کھڑا کر دیا کہ جو مجھے دیکھے اُسے تو ہے ہی اور جو میرے دیکھنے والوں کو دیکھے اُسے بھی، آگ نہیں چھوئے گی۔ نبی نے تو جہنم کی آگ سے حفاظت کا اعلان کر دیا اور اللہ نے تمام اصحاب رسول علیہ السلام کا داخلہ جنت پکا کر دیا۔ وَ کُلاًّ وَعَدَ اللّٰہ الَْحُسْنٰی۔صحابہ سارے جنتی۔۔۔ اب کسی کو ان کے ایمان میں شک ہو تو وہ اپنے ایمان کی خیر منائے۔ مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

بہائی مذہب کیا ہے ؟

Apr
11

کفار کا بنایا ہوا  ایک  فرقہ بہائی مذہب کیا ہے اور اسکی حقیقت کیا  ہے انکے متعلق جاننے کے لئے   مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

حضرت اقدس قاضی محمد زاہدالحسینی رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں نظم

Mar
18

تبصرہ کریں

امام اعظم سیمینار میں حضرت قاضی ارشدالحسینی صاحب کا خطاب

Mar
18

تبصرہ کریں

احمد سعید ملتانی کا آپریشن : بیان- مولانا قاضی ارشدالحسینی صاحب

Mar
16

تبصرہ کریں

ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا

Mar
06

نام ونسب
خدیجہ نام ام ہند کنیت طاہرہ لقب سلسلہ نسب کچھ اس طرح ہے
خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزی بن قصی ،قصی پر پہنچ کر آپ کا خاندان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سےمل جاتاہے۔
والدہ کانام فاطمہ بنت زائدہ تھااورلوی بن بن غالب کے دوسرےبیٹے عامر کی اولاد تھیں۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے والداپنے قبیلے میں نہایت معززشخص تھےمکہ آکر اقامت کی عبدالدارابن قصی کے جو ان کے چچا کے بیٹے تھےحلیف بنے اور یہیں فاطمہ بنت زائدہ سے شادی کی جن کے بطن سے عام الفیل سے ۱۵ سال قبل حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا پیداہوئی(بحوالہ طبقات ابن سعدج۸ ص ۸،۱۰)
سن شعور کو پہنچیں تواپنے پاکیزہ اخلاق کی بناپرطاہرہ کے لقب سے مشہور ہوئیں(بحوالہ۔اصابہ ج ۸ ص ۶۰) مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا

Mar
06

نام ونسب
ہندنام ام سلمہ کنیت قریش کے خاندان مخزوم سے ہیں سلسلہ نسب یہ ہے
ہندبنت ابی امیہ سہیل بن المغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم والدہ بنو فراس قبیلہ سے تھیں اور ان کا سلسلہ نسب یہ ہے۔عاتقہ بنت عامربن ربیعہ بن مالک بن جذیمہ بن علقمہ بن جذل الطعان ابن فراس
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے والد مکہ کے مشہور مخیر اور فیاض تھےسفر میں جاتے تو تمام قافلے والوں کی کفالت خود کرتے تھےاس لیے زادالراکب کے خوبصورت لقب سے مشہور تھے
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ان ہی کی آغوش تربیت میں نہایت نازونعمت سے پرورش پائی مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا

Mar
06

نام ونسب
زینب نام ام الحکیم کنیت قبیلہ قریش کے خاندان اسد بن خزیمہ سے ہے
سلسلہ نسب یہ ہے ۔زینب دنت جحش بن رباب بن یعمر بن صبرہ مرہ بن کثیربن غنم بن دودان
سعد بن خزیمہ
والدہ کا نام امیمہ تھا جو عبدالمطلب جد رسول صلی اللہ علیہ وسلم دختر تھیں اس بنا پر حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہاآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی پھوپھی زراد بھن تھیں مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں

ام المومنین حضرت حفصہ بنت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

Mar
06

نام ونسب
حفصہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے حفصہ بنت عمرابن خطاب بن نفیل بن عبدالعزی بن ربا ع بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن لوی بن فہر بن مالک
والدہ کا نام زینب بنت مظعون تھاجو مشہور صحابی حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ تھیں اور خود بھی صحابیہؓ تھیں حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ حقیقی بھن بھائی تھے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بعثت نبوت سے پانچ سال قبل پیداہوئیں اس وقت قریش خابہ کعبہ کی تعمیر میں مصروف تھے مزید پڑھیں… »

تبصرہ کریں